وہاب ریاض کی جگہ رومان ریئس کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ رومان ریئس کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہاب ریاض بھارت کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔وہاب ریاض کےچ یمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے رومان ریئس کو طلب کیا۔لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بورڈ کے سی ای او سے مشاورت کی جس میں رومان رئیس کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ان کا نام آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا جس کی منظوری کے بعد رومان رئیس انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے ۔
Load/Hide Comments