گوجرانوالہ:لڑکی سے موبائل چھین کر بھاگنے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

،شہریوں نے نوجوان کی تھپڑوں اور مکوں سے خوب دھلائی کردی
گوجرانوالہ 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ پسرور روڈ پر لڑکی سے موبائل فون چھین کر بھاگنے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑ ھ گیا جیسے شہریوں نے پکڑکرتھپڑوں اور مکوں سے خوب تشدد کا نشانہ بنا دیا شہریوں کے مطابق نوجوان راشد لڑکی سے موبائل فون چھین کر بھاگ رہا تھا کہ ایسے شہریوں نے پکڑلیا اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا اس دوران شہریوں نے نوجوان کی تھپڑوں اور مکوں سے خوب دھلائی کرنے کے بعد نوجوان کے معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑ دیا
Load/Hide Comments