پیمرانے دیہی علاقوں میں نئے کیبل ٹی وی لائسنس کے اجراء وسالانہ فیس کی مد میں نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔ 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے یکم جولائی 2017؁ ء سے دیہی علاقوں میں نئے کیبل ٹی وی لائسنس کے اجراء وسالانہ فیس کی مد میں نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دیدی ۔ نئے ٹیرف کے مطابق کیبل ٹی وی آپریٹر کو یکم جولائی سے لائسنس کے حصول کے لئے 10ہزار روپے کی بجائے 20ہزار روپے جمع کروانا ہوں گے ۔
اسی طرح سالانہ فیس کی مد میں 5ہزار روپے کی جگہ 10ہزار جمع کروانا ہوں گے۔اسی طرح لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے بعد تجدید کے لئے بھی نئے ٹیرف کے مطابق یعنی 20ہزار روپے فیسجمع کروانا ہوگی۔ یہ فیصلہ منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرزچیئرمین پیمرا ابصار عالم کی صدارت ہونے والے 132ویں اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں اتھارٹی ممبر پنجاب نرگس ناصر، ممبر خیبر پختونخواہ شاہین حبیب اللہ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسمٰعیل شاہ، سیکرٹری انفارمیشن احمد نواز سکھیرا اور سیکرٹری داخلہ طارق محمود خان نے شرکت کی.۔
اجلاس میں محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کے لئے غیر تجارتی ایف ایم ریڈیو کے لائسنس کے اجرا ء کی بھی منظوری دی گئی ۔ اتھارٹی اجلاس نے پی ٹی سی ایل کی طرف سے دائر انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلیوژن (آئی پی ٹی وی) کی ڈسٹری بیوشن سروسز لائسنس میں دس برس کی تجدید کی درخواست کی بھی منطوری دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں