Draft

کرنسی اسمگلنگ کیس،ماڈل ایان علی کےوارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمہ کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وکیل صفائی سے پوچھا کہ ملزمہ کیوں پیش نہیں ہو رہی جس پر وکیل نے بتایا کہ ان کی والدہ بیمار ہیں ، وہ دبئی میں ہیں اور آج پیش نہیں ہو سکتی۔ایان علی کے وکیل نے اپنی موکلہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا اور ریمارکس دیے کہ حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔کسٹم عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے ملزمہ خو د بیمار تھی اور اب والدہ بیمار ہو گئی ، ملزمہ کا عدالت کاساتھ رویہ اچھا نہیں ، ملزمہ طلبی کے باوجود سات تاریخوں سے پیش نہیں ہو رہی ۔بتایا جائے ملزمہ کس کی اجازت سے بیرون ملک گئی ہیں۔اس کے بعد عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 21جون تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم سنادیا اور کہا کہ اگر آئندہ تاریخ پر ملزمہ پیش نہ ہوئی تو عدالت سخت فیصلہ سنائے گی ۔ عدالت نے ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 21جون تک ملتوی کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button