ایڈیٹرکاانتخاب

قطر شہزادے کو راضی کرنے کیلئے مریم نواز اور سیف الرحمن کو ٹاسک مل گیا

مریم نواز قطر جا کر شہزادہ حماد بن جاسم الثانی سے ملاقات کریں گی سیف الرحمن قطر حکمران اور دیگر دوستوں کی مدد حاصل کریں گے ،ذرائع

اسلام آباد 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
وزیر اعظم نواز شریف نے قطری شہزادے کو جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک مریم نواز اور سیف الرحمن کو سونپ دیا ہے مریم نواز چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گی اور قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کو پاکستان آنے یا قطر میں جے آئی ٹی ممبران کو بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گی ۔
قطری شہزادے کو راضی کرنے بارے نواز شریف نے اپنے قریبی دوست سیف الرحمان کو بھی مریم نواز کی مدد کرنے کا پیغام بھیجا ہے ۔ اعلی حکومتی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ شریف خاندان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی کے سامنے قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی کو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کو سونپ دیاہے ۔
سیاسی اننگز میں مریم نواز کو سونپے جانے والا یہ ٹاسک سب سے بڑا ٹاسک تصور کیا جا رہا ہے ۔ قطری شہزاد کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کے لئے مریم نواز اور سیف الرحمن قطری حکمرانوں سے تعلقات سے بھی استفادہ کریں گی اور اس مقصد کے لئے قطریوں کے دیگر دوستوں سے بھی مدد لیں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ ممکن ہے کہ مریم نواز اس مقصد کے لئے قطر جائیں گی جہاں وہ قطری شہزادے سے ملاقات کر کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کریں گی ۔
واضح رہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی نے دو ٹوک الفاظ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے جس سے شریف خاندان کے کیس کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ قطری شہزادے کے نہ آنے سے لندن فلیٹس کی منی ٹریل ثابت کرنا شریف خاندان کے لئے مشکل ہو جائے گا ۔ ۔ )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button