انٹرنیشنل

موصل میں داعش نے 163 شہری موت کے گھاٹ اتار دیے

جنیوا/بغداد 6 مئی 2017
( نیوز وائس آف کینیڈا) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں شدت پسند تنظیم داعش نے یکم جون سے اب تک جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 جنگجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انسانی حقوق ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران داعش نے مغربی موصل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 163 شہریوں کو پکڑ کر قتل کر دیا۔
انہوں نے بتایاکہ مغربی موصل کی الشفا کالونی اور اس کی سڑکوں پر لڑائی کیدوران ہلاک ہونے والے مردو خواتین اور بچوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ ان میں 163 شہریوں کی لاشیں بھی ہیں جنہیں داعش نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button