’’بھارت میں انسانی سر والے گائے کے بچے کی پیدائش ‘‘ ہندوئوں نے پوجنے کے ساتھ ساتھ کیا کام شروع کر دیا ؟ افسوسناک انکشا ف
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندومت کے پیروکار بھارتی گائے کی تو پہلے ہی پوجا کرتے تھے، گزشتہ دنوں وہاں ایک گائے نے ایسا بچہ دے دیا کہ لوگوں نے اسے بھی بھگوان قرار دے دیا اور اس کی پوجا شروع کر دی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک گائے نے بچھڑے کو جنم دیا جس کی جسمانی نشوونما کسی بیماری کی وجہ سے مناسب طریقے سے نہیں ہو سکی تھی۔ اس کی ٹانگیں بھی بالکل چھوٹی چھوٹی تھی جبکہ اس کے منہ کی تھوتھنی بھی نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے اس کا چہرہ انسانوں کی طرح نظر آتا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ بچھڑا پیدائش کے بعد صرف ایک گھنٹہ زندہ رہا۔ ہندوؤں نے اس کی شکل اپنے دیوتا ’وشنو‘ سے مشابہ قرار دے کر اس کی پوجا شروع کر دی۔ ان کاکہنا ہے کہ یہ دیوتا وشنو کا 24واں اوتار ہے۔ یہ خبر پھیلنے پر لوگ ہزاروں میل کا سفر کرکے ’وشنو‘ کے اس ’اوتار‘کے دیدار کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس بچھڑے کی لاش کو شیشے کے ایک خوبصورت باکس میں رکھا ہوا ہے اور اس پر پھولوں کی مالائیں چڑھا رکھی ہیں۔ جو بھی اسے دیکھنے آتا ہے وہاں رکھے ایک برتن میں رقم دان کرتا۔ ان لوگوں کی منصوبہ بندی ہے کہ اس رقم سے اس بچھڑے کے لیے ایک مندر تعمیر کیا جائے گا۔بچھڑے کی ’زیارت‘ کے لیے آئے 50سالہ مقامی کاروباری شخص مہیش کاٹھوریا کا کہناتھا کہ ”بھگوان نے ایک مقامی گائے کے پیٹ سے جنم لیا ہے اور ہم یہاں اس کی زیارت کرنے آئے ہیں۔یہ ایک معجزہ ہے۔“