Draft
چائے جینز میں تبدیلیاں لانے کا باعث بھی بنتی ہے: تحقیق
لاہور (نیٹ نیوز)چائے کے متعدد طبی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں جیسے ہارٹ اٹیک اور ہائی بلڈپریشر کا خطرہ کم کرنے سے لے کر مخصوص اقسام کے کینسر سے تحفظ دینے تک ۔مگر اب ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب جینز پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔چائے پینے کی عادت ڈی این اے کو ممکنہ طور پر تبدیل کردیتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کے جینز میں تبدیلیاں لانے کے حوالے سے چائے اہم کردار ادا کرتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مقبول اس مشروب کا روزانہ استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو لاحق ہونے والے اس مرض کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔