ایڈیٹرکاانتخاب

افغانستان میں دہشت گردی پاکستانی معیشت کیلیے خطرہ ہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن:  امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ ہے، ٹرمپ کی افغان پالیسی کا انتظار ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کو بھگا دیا لیکن افغانستان کی وجہ سے سیکیورٹی صورتحال دوبارہ خراب ہوسکتی ہے، ہمالیہ گلیشیئرز پگھلنے سے پاکستان میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کا بڑا حمایتی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد سے اب تک واشنگٹن سے تعلق بہت مضبوط ہوچکے ہیں۔ گزشتہ2 دہائیوں میں امریکا نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز امداد دی جس کا زیادہ حصہ فوج کے لیے رکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button