عمران خان سربراہ نہیں رہے؟ پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے تحلیل کر دیئے گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے تمام عہدے تحلیل کر دیے۔ایک جاری بیان میں چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تمام عہدے انٹرا پارٹی انتخابات کی وجہ سے تحلیل کیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد انٹراپارٹی الیکشن کو شفاف بنانا ہے۔انٹراپارٹی انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنراعظم سواتی نے عہدے تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ الیکشن کیلئے پیر کی رات 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔انتخابات کیلئے پولنگ 17 جون بذریعہ ایس ایم ایس ہوگی۔گذشتہ سال بھی عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بہت پرجوش تھے، جو مئی 2016 میں ہونے تھے تاہم پہلے ان کے پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے اختلافات ہوگئے اور پھر پاناما اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تو انہوں نے واضح طور پر اعلان کردیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پارٹی کو حکومت مخالف مہم پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔