پاکستان

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

پشاور /05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے اتحادی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو لے کر تحریک انصاف کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ کے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تو صوبائی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں موجود مدارس کی رجسٹریشن کی جانی ہے۔ تاہم جماعت اسلامی کی جانب سے بظاہر شدت پسندوں کا موقف اختیار کرتے ہوئے اس عمل کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button