انٹرنیشنل
عرب ممالک کی طرف سے تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد قطر بھی میدان میں آگیا-
دوحہ(نیوز وی او سی آن لائن)سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی طرف سے دہشتگردی کی معاونت کے الزام میں قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں، اب قطر نے بھی اس فیصلے پر باضابطہ موقف دیدیا اورفیصلے کو غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ الزامات اور دعوﺅں پر فیصلہ کیاگیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب ، مصر، یواے ای اور بحرین کے مشترکہ فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو غیرمنصفانہ قراردیدیا۔قطری وزارت خارجہ نے کہاکہ ’ عرب ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بنیاد وہ دعوے اور الزامات ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں‘۔
قطرنے مزید کہاکہ سعودی عرب اور اتحادیوں کے فیصلے سے ’شہریوں کی معمول کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔