پاکستان

چھوٹی عید سے پہلے بڑی قربانی ہو گی ، پاناما کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا : چودھری شجاعت حسین

(نیوز وی او سی آن لائن ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شریف برادران ہمیشہ سے ہی عدلیہ کے خلاف رہے ہیں تاہم پاناما کیس کا فیصلہ انصاف اور قانون کے مطابق ہو گا ۔چھوٹی عید سے پہلے بڑی قربانی ہو گی ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شریف برادران جسٹس سجاد علی شاہ کے ٹیلی فون ٹیپ کراتے تھے ، 27جنوری کو سپریم کورٹ پر حملہ پوری دنیا نے دیکھا ۔ بڑا منصوبہ بنایا ہے جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد سامنے لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شہباز شریف کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تاہم اس وقت میااں منیر اور اب نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button