ایڈیٹرکاانتخاب
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔
جیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضاکی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے طلال چودھری کی درخواستوں کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں لہذٰا الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر سماعت کا فیصلہ کرے جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔