سعودی عرب اور مصر سمیت 4ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ۔ بحرین نے قطر کے شہریوں کو 14رو ز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے جبکہ سعودی عرب نے قطر کیساتھ زمینی ، فضائی اور بحری رابطے بھی ختم منقطع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ قطر انتہا پسندی اور دہشتگردی کو تحفظ دیتا ہے۔
غیر ملکی خیر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں بھی بند کر دی ہیں جو ممکنہ طور پر سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے تک بند رہے گی اور قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی بحال نہیں کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ یمن میں سعودی اتحاد میں شریک قطری فوجی دستوں کو نکال دیا گیا۔
بحرین نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مصر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں۔چاروں ممالک نے قطر پر خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔