ایڈیٹرکاانتخاب
لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے گزشتہ روز مختلف واقعات میں 7افراد کو ہلاک اور 48کو زخمی کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔لندن میں دہشتگردی کے ان واقعات کے بعد اب تک 12افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ایفل ٹاور کی بتیاں بھی بجھائی گئی تھیں۔
سنیچر کی رات 10 بجے کے بعد لندن برج کے علاقے میں ایک سفید رنگ کی ویگن نے راہگیروں کو کچل دیا اور پھر وہ منڈیر سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے اس حملہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
راہگیروں کو کچلنے کے بعد اس ویگن سے اترنے والے تین افراد نے پل کے جنوب میں واقع بورو مارکیٹ میں موجود لوگوں پر چاقوﺅں سے حملے بھی کیے۔