Draft
خاوند، بچے میری پہلی ترجیح جن کی راحت اور آرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، اداکارہ صاحبہ
لاہور: اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ گھریلو امور کی طرف بھرپور توجہ ہے، اس لیے سیاست جیسی سر گرمیوں کے لیے ہرگز وقت نہیں نکال سکتی۔
ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ شادی سے پہلے شوبز میں بھرپور کام کیا لیکن شادی کے بعد میرے بچے اور خاندان میری ترجیح ہے جن کی راحت اور آرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔
اداکارہ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعت کی مقبولیت کے بجائے اس شخص کو ووٹ دوں گی جو کردار کا سچا عوام کے لیے درد دل رکھتا ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں خاندانی زندگی کو بہت زیادہ انجوائے کر رہی ہوں۔