انٹرنیشنل
6 مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں ضروری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں پر فوری طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ زیادہ سمجھدار اور ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور سفری پابندیوں سے امریکازیادہ محفوظ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اس موقع پر برطانیہ کے ساتھ ہے۔