ایڈیٹرکاانتخاب

حکومت اور عدلیہ میں کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونے والی ۔ چودھری نثار علی خان

اسلام آباد( 3جون)
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کچھ عناصر نے غلط فہمیاں پیدا کرنے کا ٹھیکا اٹھا رکھا ہے۔حکومت اور عدلیہ میں کوئی محاذ آرائی نہیں ہونے والی۔ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے، حکومت اور عدلیہ کے مابین محاذ آرائی کی افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ معزز جج کے مکالمے پر افسوس اور دُکھ کا مطلب تصادم کی صورتحال پیدا ہونا نہیں ہے۔
عدلیہ کے خود ساختہ محافظ بھول گئے ہیں کہ ان کے دور میں کیسے اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ملک میں استحکام کی بجائے ٹکراﺅ اور انتشار چاہتے ہیں ۔ بعض عناصر نے اداروں اور حکومت کے مابین غلط فہمیوں کو ہوا دینے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ججز کو فیصلے سے روکنے کے لیے ان پر سیاہی پھینکی۔ یہ عناصر بیان بازی اور پوائنٹ اسکورنگ سے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی افواہیں پھیلا کر سیاسی مفادات کے حصول کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ حکومت کے دکھ کے اظہار کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ نقطہ نظر کے اختلاف کو تصادم سے تشبیہہ دینا سیاسی مفادات کے حصول کی ناکام کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button