کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ افغانستان اورپاکستان کے عوام سکون کا سانس لیں ـ نفیس ذکریا
اسلام آباد ( 3 جون)
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بعض عناصر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں خرابیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ افغانستان اورپاکستان کے عوام سکون کا سانس لیں ، دیکھا جائے یہ کون لوگ اور کونسے ممالک ہیں جو اس سب کے پیچھے کارفرما ہیں ،پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد امن قائم ہو145ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی ٹی وی چینل سے گفتگو
ترجمان دفتر خارجہ نفیسذ کریا نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ،بہت سارے ایسے عناصرہیں جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں خرابیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ افغانستان اورپاکستان کے عوام سکون کا سانس لیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ دیکھا جائے یہ کون لوگ اور کونسے ممالک ہیں جو اس سب کے پیچھے کارفرما ہیں ، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد امن قائم ہو ۔
ہفتہ کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ ہم نے افغانستان کا بے بنیاد الزام مسترد کیا ہے ، ہت سارے ایسے عناصرہیں جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں خرابیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے ، اگر افغانستان میں امن ہوگا تو اس کا فائدہ بھی پاکستان کو ہوگا، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام سکون کا سانس لیں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ دیکھا جائے یہ کون لوگ اور کونسے ممالک ہیں جو اس سب کے پیچھے کارفرما ہیں ، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد امن قائم ہو ۔