پاکستان

ضلع گوجرانوالہ کی ایک اہم شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت اعلان اگلے دو روز میں متوقع

وزیرآباد/ 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
منڈی بہاء الدین کے بعدگوجرانوالہ ضلع کی بھی ایک اہم شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت اعلان اگلے دو روز میں متوقع۔حامد ناصر چٹھہ کے ساتھ احمد نگر میں ملاقات ۔ دو روز بعد بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوگی جس کے بعد شمولیت کے اعلان کا شیڈول سامنے آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاء الدین کی اہم شخصیت نذر محمد گوندل کے بعد گوجرانوالہ ضلع کی اہم شخصیت اور سابق وزیر کی احمد نگر میں حامد ناصر چٹھہ کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میں شخصیت کی شمولیت کے حوالے سے تمام سیا ق و سباق پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے بعد اہم شخصیت کی بنی گالہ میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے قائدین کے ساتھ ملاقات ہو گی۔شامل ہونے والی شخصیت اور ان کے ساتھی بنی گالہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ یاد رہے کہ 6جون کو نذر محمد گوندل پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں ۔ دونوں شخصیات دو روز بعد حامد ناصر چٹھہ کے ہمراہ بنی گالہ میں قائدین سے خصوصی ملاقات کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button