ایڈیٹرکاانتخاب
وزیرداخلہ “باس” ہیں، انہیں سی پی او میں آفس دینے سے منع نہیں کیا
کراچی / 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے میڈیا میں اپنے خط سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے پولیس ہیڈ آفیس میں دفتر قائم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو اس حوالے سے کوئی بھی خط نہیں لکھا ، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ سے اچھے تعلقات چاہتا ہوں اور زیر داخلہ سندھ کو دوبارہ قلمدان ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں، وہ میرے “Boss” ہیں ، اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ اگر کسی اجلاس میں بلائیں گے تو خوشی سے شرکت کروں گا ، اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ میڈیا کا کچھ حصہ میرے اور سندھ حکومت کے درمیان تصادم کی خبریں چلا رہا رہے جس میں صداقت نہیں