لندن میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں 6 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی ہوگئے
لندن / 04جون2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا )
لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں حملہ آوروں نے وین سے پیدل چلنے والوں کو کچلنے کے بعد چاقوؤں کے وار کرکے کم از کم 7 افراد کو ہلاک جبکہ 45 سے زائد کو زخمی کردیا، پولیس کی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق لندن میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں 6 افراد 40 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا۔
لندن پل کے قریب ایک وین ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، بعد ازاں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
انسدادِ دہشت گردی پولیس کے سربراہ مارک روولے کے مطابق ابتداء میں یہ سمجھا گیا کہ تینوں حملہ آوروں نے خودکش جیکٹیں بھی پہنی ہوئی ہیں تاہم بعد میں یہ اندازہ غلط نکلا، دہشت گرد حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔