گوجرانوالہ میں پھلوں کی دوکانیں اور سٹالز ویران
سوشل میڈیا پرپھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران گوجرانوالہ میں پھلوں کی دوکانیں اور سٹالز ویران ہیں جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ / 03جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
(کیمرہ مین وکی کے ساتھ )
سوشل میڈیا پر پھلوں کی قیمتوں کے خلاف مہم کے دوسرے روز ہی اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کی وجہ سے شہر بھر میں پھلوں کی دوکانیں، اسٹالز اور ٹھیلے ویران پڑے ہیں۔ دوسری طرف مہم کے باعث آم، خربوزہ، سیب سمیت تمام پھلوں کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہم کا ایک روز باقی ہے جس کے دوران وہ خریداری نہیں کریں گے اور انہیں امید ہے کہ منافع خور پھلوں کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔