شریف مافیا سن لے یہ 1997ء نہیں آج عوام باشعور ہیں، یہ پہلے دھمکیاں دیتے ہیں پھر قربانی کا بکرا بناتے ہیں، عمران خان
لاہور/ 03جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
شریف مافیا سن لے یہ 1997ء نہیں آج عوام باشعور ہیں، یہ پہلے دھمکیاں دیتے ہیں پھر قربانی کا بکرا بناتے ہیں، عمران خان
اس بار کوئی واردات کی توعوام سڑکوں پر ہوں گے، میڈیا سے گفتگو
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف مافیا سن لے یہ 1997ء نہیں آج عوام باشعور ہیں یہ پہلے دھمکیاں دیتے یہں پھر قربانی کا بکرا بناتے ہیں۔ اس بار کوئی واردات کی توعوام سڑکوں پر ہوں گے ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا پہلی بار احتساب ہو رہا ہے۔
چیئرمین نیب سے اس سے قبل ان کا احتساب نہیں کیا بلکہ انہیں بچایا ہے قطری شہزادہ نواز شریف کے بچوں کو فلیٹ بھی لے کر دے رہا ہے انہیں کاروبار بھی لگا کر دیتا ہے اور قرضوں کی ادائیگی کے لئے بھی پیسے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ چوری کیا یہ پہلے دھمکیاں دیتے ہیں پھر قربانی کا بکرا بناتے ہیں۔ یہ ان کا پرانا سٹائل ہے۔
انوہں نے کہا کہ حکمرانوں کی منی لانڈرنگ اور پیسہ چوری کرنے کی وجہ سے آج قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ایک مافیا ہے مگر یہ سن لیں کہ 1997ء نہیں تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا آج1997ء نہیں ہے 2017ء ہے آج عوام باشعور ہیں۔ آج آپ نے کوئی واردات کرنے کی کوشش کی تو عوام کو سڑکوں پر لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانے وہ دیتا ہے جس کی کوئی عزت ہے۔
شہباز شریف نے ماورائے عدالت قتل کروائے اس پر کئی اور مقدمات ہیں میں نے تو کوئی اور کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس تمام منی ٹریل موجود ہے شریف خاندان نے آج تک کوئی منی ٹریل نہیں دی پوری قوم پانامہ اور جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا پیسے دے کر خریدتا ہے یا پھر دھمکیاں دیتا ہے قوم آج باشعور ہو چکی ۔ شریف خاندان نے واردات کی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔۔