ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ
رحیم یار خان( پ ر )ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی بنانا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے، ماہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش، فروٹ و سبزی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور عملہ کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل سے لیکر ترسیل تک تمام مراحل کی موثر نگرانی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں گھٹیا و غیر معروف برانڈز کی کوئی اشیاءخورد ونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اعلیٰ برانڈز کی اشیاءضرو ر یہ فروخت کی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے عید گاہ، ٹاﺅن ہال اور کوٹسمابہ کے رمضان بازارو ں کے دورہ پر متعلقہ افسران کو دیں۔انہوں نے کہا کہ ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاءضروریہ کی فروخت ہی ان بازاروں کی خصوصیت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سٹالز پر پھلوں، سبزیوں اور کریانہ اشیاءکے معیار کا جائزہ لیا اور معض مصنوعات کی مدت میعاد بھی چیک کرتے ہوئے ڈیوٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی ڈبہ بند مصنوعات کی تاریخ تیاری اور مدت میعاد کو ضرور چیک کریں۔انہوں نے سستے آٹے اور چینی کے سٹالز پر جاکر فروخت کے عمل اور ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور چینی ایک کلو گرام کے پیکٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی، زہرا دستگیر، ڈی او انٹر پرائزز عمران غوث سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔
رحیم یار خان( پ ر )ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف بیرکوں میں جاکر قیدیوں سے جیل انتظامیہ کی جانب سے دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔انہوں نے جیل میں قیدیوں کی سہولت کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے جیل کی مختلف بیرکوں میں جاکر اسیران سے گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے خواتین، بچوں کی بیرکوں کا خصوصی طور پر معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے جیل ہسپتال اور کچن کا بھی دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے مخیر حضرات کے تعاون سے جیل کی مختلف بیرکوں میں فراہم کئے جانے والے الیکٹرک واٹر کولرز کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سید انجم شاہ کو کہا کہ ضلع کی تاجر تنظیموں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی سہولت کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضرور یات بارے آگاہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ اسیران جیل کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے مختلف اصلاحی پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے تاکہ وہ جرم کے راستے کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کرتے ہوئے ایک مہذب شہری کی طرح زندگی بسر کرسکیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
رحیم یار خان(پ ر )مسلم لیگ(ن) کے مرکزی چیف کوارڈینیٹر و سینئر رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، محمد عمر جعفر ایم پی اے کی جانب سے کئے جانے والے انتخابی وعدوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے جس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے تاہم شہریوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہےں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے80کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونےو الی ٹبی لاڑاں سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ مسائل کا حل راتوں رات ممکن نہیں تاہم مشترکہ کوششوں اور باہمی مشاورت سے مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے اپنے 90فیصد اہداف حاصل کر لئے جبکہ دیگر رواں برس مکمل کر لئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلا تفریق شہری و دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام مکمل کرائے جا رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے آغاز سے اختتام تک کارکنوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کو اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں موجود مسلم لیگی کارکن پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں ان کے مسائل حل کرنا اور ان علاقوں میں سہولیات پہنچانا ذمہ داریوں میں شامل ہے اور انشاءاللہ جعفر آباد اپنا سیاسی کردار اور عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گا۔