ایم کیوایم (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے تنظیم نو کے سلسلے میں کراچی کے چھ اضلاع کے پانچ ڈسٹرکٹ کے انچارج ، جوائنٹ انچارجز اور کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ویسٹ 17رکنی کمیٹی ،ڈسٹرکٹ ویسٹ 19رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی 15رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 17رکنی کمیٹی جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کی 20رکنی کمیٹیوں کے اعلانات کئے
اعلان کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کمیٹی کے انچارج عبد الحق، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمیٹی کے انچارج اسامہ قادری ، ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی کمیٹی کے انچارج کامران فاروق ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کمیٹی کے انچارج ارشد شاہ جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کے انچارج خالد عمر ہونگے
کراچی۔۔۔3، جون 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے تنظیم نو کے سلسلے میں کراچی کے چھ اضلاع کے پانچ ڈسٹرکٹ کے انچارجز ، جوائنٹ انچارجز اور کمیٹیوں کا اعلان کردیا ہے اور انہیں تنظیمی ، سیاسی ، سماجی ذمہ داری سونپ دیں ہیں۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت 17رکنی کمیٹی ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت 19رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت 15رکنی کمیٹی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت17 رکنی کمیٹی جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کی انچارج و جوائنٹ انچارجز سمیت20رکنی کمیٹیوں کے اعلانات کئے ۔ تنظیم نو کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کمیٹی کے انچارج عبد الحق ، جوائنٹ انچارجز شاہد اقبال ، نور حسین ، آفس سیکریٹری شاہد میاں ، فنانس سیکریٹری اشرف امام ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اراکین میں ایاز محمود ، محبوب عالم ، جمیل احمد ، شیر علی آفریدی ، محترمہ عشرت سلطانہ ، ڈاکٹر شیر علی آفریدی ، مسعود احمد صدیقی ، محمد فاروق ، کامران اختر ، مظاہر امیر اور ریحان جعفری شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمیٹی کے انچارج اسامہ قادری ، جوائنٹ انچارج عابد زیدی ، آفس سیکریٹری خالد اعوان ، فنانس سیکریٹری اسلم ممتاز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کمیٹی کے اراکین میں محترمہ فرہاد شاہانہ عشر ، عزیز شاہ ،شارق علی ، احمد رضا ، مزمل قریشی ، شفیع کیانی ، محترمہ معصومہ زہرا ، سید مصدق ، محمد نعیم احمد ، سید حامد حسین ہاشمی ، محمد ساجد ، فیصل رفیق ، ارشد علی اور ابو الاظہر چاند شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی کمیٹی کے انچارج کامران فاروق ، جوائنٹ انچارجز طیب ہاشمی ، علی شہباز ، فنانس سیکریٹری کمال صدیقی ، آفس سیکریٹری طاہر قریشی ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کی کمیٹی میں طحہٰ ، محمد سلیمان چاندنا ، ناصر تیموری ، عابد شیخ ، تنویر ، محمد شاہد ہوتی ، انور فاطمہ فرح ،محترمہ فرح ،عبد الخالق بلوچ اور دلدار شامل ہیں ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کمیٹی کے انچارج ارشد شاہ ، جوائنٹ انچارجز عباس جعفری ، ذیشان ، آفس سیکریٹری معین ، فنانس سیکریٹری اشرف علی ، سیکریٹری نشر و اشاعت ذکی قادری ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کمیٹی کے اراکین میں وسیم قریشی ، عاصم علی خان ، سید عامر علی ، محترمہ رفعت خان ایڈووکیٹ ،منظور علی بروہی ،اسلام الدین ، محمد ابراہیم شیخ ، محمد عمران ، عابد شریف ، رفیق اورمحمود شامل ہیں ۔جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر و کورنگی کی کمیٹی کے انچارج خالد عمر ، جوائنٹ انچارجز محمد اسلم بلوچ ، وسیم احمد ، عابد جعفری ، آفس سیکریٹری ممتاز علی عمرانی ، سیکریٹری نشر و اشاعت ظفر عزیز ہوں گے جبکہ اراکین میں ایوب شان ، طاہر ، وسیم شمع ،ساجد احمد ، محمد جسیم ، حنیف اتمام خیل ، منظور جوکھیو ، اقبال قریشی ، عامر معین ، غلام جیلانی ، محترمہ خالدہ اطیب اورمحترمہ رابعہ ماجد شامل ہیں ۔