پاکستان
بھارت کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ‘ تین شہری زخمی
راولپینڈی ۔1 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ‘ تین شہری زخمی
بھارتی فائرنگ کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیااور بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا‘آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل ‘ جندروٹ اورتتہ پانی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی- جمعرات کی صبح کی گئی بھارتی فائرنگ کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیااور بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا-بھارتی فائرنگ سے تین شہری زخمی ہو گئے آخری اطلاعات تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا-