ایڈیٹرکاانتخاب

اگلا ہفتہ جے آئی ٹی کا فائنل راؤنڈ ہو گا۔ چوہدری غلام حسین

اسلام آباد ۔1 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی فائنل راﺅنڈ میں جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران نے اسٹیٹ بنک کے گورنر کو ایک خط لکھا ہے جس میں مریم نواز سمیت شریف خاندان کے شناختی کارڈ نمبرز دئے ہیں اور کہا ہے کہ سب کا سب ریکارڈ تین جون تک ہمیں مل جانا چاہئیے۔
بتایا جائے کہ 91ء سے لے کر آج تک کون کون سے اکاﺅنٹس کھولے گئے اور ان کو کون چلا رہا تھا ۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگلے ہفتے میں جے آئی ٹی میں شریف خاندان کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن یہ خبر آ گئی کہ جے آئی ٹی میں اسحاق ڈار اور وزیر اعظم نواز شریف کو طلب کیا گیا ہے اس دن سمجھ لیں کہ جے آئی ٹی کا فائنل راﺅنڈ ہے اور اگلے ایک ہفتے میں یہ کیس منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی لندن میں جائیدادیں، سنگا پوراور سوئٹزرلینڈ کے اکاﺅنٹس اور پاکستان کے اندر جائیداد کی تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن اب اس کیس میں کچھ نہیں رہا اسی لیے ن لیگ کی جانب سے ججز پر حملے، جے آئی ٹی پر حملے، اور مخالفین پر کیچڑ اچھالنے اور انہیں گالیاں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button