پاکستان، بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکنیت دینے کی تیاری مکمل، ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
آئندہ ہفتے قازقستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت مستقل ممبران کا درجہ حاصل کر لیں گے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے ریاستی ممبران نے دونوں ممالک کو مستقل ممبر کا درجہ دینے کے ایم او یو دستخط کے لئے تیار کر لئے ہیں اور تمام معاملات بہتر انداز میں طے پا رہے ہیں ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتیقازقستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تنظیم کے ریاستی ممبران کی جانب سے پاک بھارت کو تنظیم کا مستقل رکن بنانے کیلئے تمام معاملات احسن طریقہ سے طے کر لئے گئے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ پاک بھارت دونوں آستانہ میں منعقدہ اجلاس میں تنظیم کے مستقل رکن کا درجہ حاصل کر لیں گے ۔ واضح رہے کہ ان دونوں ممالک سے پہلے چین ،روس ، قازقستان، ازبکستان ، تاجکستان اور کرغزستان تنظیم مستقل ارکان ہیں جبکہ افغانستان ، بیلاروس، بھارت ، ایران منگولیا اور پاکستان آبزرور رکن کا درجہ رکھتے ہیں ۔