انٹرنیشنل

چین میں نئے سائبر سیکیورٹی قانون کا نفاذشروع

بیجنگ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
چین نے نئے سائبر سیکیورٹی قانون کا نفاز شروع کرد یا ،قانون کے نفاز سے بیرونی کمپنیوں کی چینی منڈی تک رسائی کو محدود نہیں کیا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں نئے سائبر سیکیورٹی قانون کا نفاذ شرع ہو گیا ہیملک میں انٹر نیٹ کینگراں ادارے ” سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا سی اے سی ” کے مطابق اس قانون کے نفاز سے بیرونی کمپنیوں کی چینی منڈی تک رسائی کو محدود نہیں کیا جائے گا۔
ادارے کے مطابق یہ قانون چین کی سائبر اسپیس سالمیت ، قومی سلامتی ، مفاد عامہ ،شہریوں کے حقوق و مفادات اور دیگر تنظیموں کے تحفظ کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ سی اے سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قانون بیرونی کمپنیوں یا ان کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں داخلے سے نہیں روکتا ہے اور نہ ہی ڈیٹا کی آ ذادانہ فراہمی کو محدود کرتا ہے۔
چین عالمی اصولوں کے تحت اپنی سائبر اسپیس سالمیت کی نگرانی کے لیے قوانین اور ضوابط و ضع کرنے کا حق رکھتا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ قانون کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نومبر 2016 میں ہونے والے اجلاس کے دوران منظوری دی گئی تھی۔ سی اے سی نے واضح کیا کہ مذکورہ قانون کی روشنی میں سیکیورٹی جائزوں کے دوران کسی خاص ملک یا خطے کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی کسی بیرونی ٹیکنالوجی یا مصنوعات کے خلاف امتیازی سلوک کیا جائے گا۔اس کے برعکس اس اقدام سے مصنوعات اور خدمات پر صارفین کا اعتماد بڑھے گا اور منڈی کو توسیع ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button