رنگ برنگ

تھائی لینڈ میں بارش کی رم جھم کے ساتھ مچھلیوں کی برسات ہوگئی،

تھائی لینڈ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تھائی لینڈ میں بارش کی رم جھم کے ساتھ مچھلیوں کی برسات ہوگئی، دوسری مرتبہ مچھلیوں کی بارش سے سیکڑوں لوگوں کی موجیں ہوگئی ہیں، لوگوں نے سائیکلیں اور گاڑیاں روک کر مچھلیاں پکڑنا شروع کردیں۔
تھائی لینڈ نیوز نامی ویب ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔ مچھلیاں سڑک پر دیکھ کر بچے پریشان ہوگئے جبکہ سمجھدار لوگوں نے مچھلیوں کو پکڑنا شروع کردیا۔ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔ پہلی بار مچھلیوں کی بارش دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے تھے لیکن سائنسی دلائل کے بعد مطمئن ہوئے گزشتہ سال جون میں سری لنکا میں بھی مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ دریاؤں، نہروں اور تالابوں میں پانی کے بگولے بنتے ہیں۔ ساتھ میں مچھلی بھی فضا میں لے جاتے ہیں اور جب بادل برستے ہیں تو مچھلیاں بھی گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button