صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا اچانک اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ
گوجرانوالہ ( یکم جون
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا اچانک اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ
سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کا ہر سٹال پر جا کر کوالٹی اور معیار کو چیک کیاگیا
کوئی بھی دکاندار منظور شدہ باٹوں کے علاوہ کوئی غیر معیاری اور پتھروں کے باٹ استعمال کر تے پایا جائے کے خلاف سخت عمل ا پنایا جائے
چینی کے سٹال پر صارفین کی موجودگی میں الیکٹرانک کنڈے پر ایک اور دو کلو پیکنگ کے وزن کی چیکنگ
ڈینگی مہم کووسعت دینے کے لئے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے سلسلہ میں پہلی 12 رکنی ٹیم کی لانچنگ تقریب
ان بارہ رکنی ٹیم میں اینٹامالوجسٹ اور پٹرول سینٹری ورکر ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیں گی
لاہور یکم جون۔۔ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے آج اچانک اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزیوں،پھل اور دیگر اشیاء ضروریہ کا ہر سٹال پر جا کر کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے تمام سٹال ہولڈرز کے اوزان ناپ تول اور باٹوں کو خاص طور پر چیک کیا۔باٹوں کی چیکنگ کے دوران وہاں پر رکھے باٹوں کے معیار پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر ان دکانداروں کو نئے باٹوں کے استعمال کی ہدایت کی جبکہ انتظامیہ کو کہ سختی سے حکم دیا کہ کوئی بھی دکاندار منظور شدہ باٹوں کے علاوہ کوئی غیر معیاری اور پتھروں کے باٹ استعمال کر تے پایا جائے کے خلاف سخت عمل ا پنایا جائے۔انہوں نے چینی کے سٹال پر صارفین کی موجودگی میں الیکٹرانک کنڈے پر ایک اور دو کلو پیکنگ کا وزن بھی کی۔انہوں نے فردا فردا ہر صارف سے رمضان بازار میں رکھی ا شیاء کی کوالٹی بارے دریافت بھی کیا۔ صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کے تعاون سے رمضان بازاروں کا جال بچھادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیکی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوایکشن لے رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی سہولت کیلئے سحری و افطاری کیلئے دسترخوان بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی بھی پھل، سبزی یا دال کی قلت پیدا نہیں ہونی دی جائے گی ۔ رمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو ڈیجیٹل بورڈ کے ذریعے ڈسپلے کیا گیا ہے اور صارفین کے لئے ائیر کندیشنرز اور پنکھوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے لو کل گورنمنٹ کمپلیکس میں ڈینگی کی مہم کو تیز کرنے اور اس کے انتظامات کو مزیدوسعت دینے کے لئے چار بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے سلسلہ میں آج پہلی 12 رکنی ٹیم کی لانچنگ کی تقریب ہوئی ۔اس موقع پرڈی جی لوکل گورنمنٹ شاہد نصر راجہ سیکر ٹری بورڈ احمد مستجا ب کرامت و دیگر افران بھی موجود تھے۔اس موقع پروزیر بلدیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے سلسلہ مین اقدامات تسلی بخش ہیں پھر بھی کسی مقام پر کسی قسم کی ان انتظامات میں کوئی کسر رہ گئی ہے تو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سے پوری کی جا رہی ہے۔ان ٹیموں کو ہر قسم کیے آلات و کٹس سے لیس کر دیا گیا ہے۔ان بارہ ٹیموں میں اینٹامالوجسٹ اور پٹرول سینٹری ورکر شامل ہیں جو ڈینگی کے خاتمہ حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیں گی۔ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی بھی جلد لانچنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔