ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نورش صباء نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردو نوش کی مقرر ہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
گوجرانوالہ یکم جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نورش صباء نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردو نوش کی مقرر ہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصو صی ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں مسلسل دورہ کے دوران اشیاء کی کوالٹی اور خرید و فرو خت کا جائزہ لیتے ہیں مہنگے داموں چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی کاروائی کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ کاروائی دودھ ‘ گوشت‘ کریانہ اور د یگر اشیاء مقررہ نرخوں سے ہٹ کر فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر روزانہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہیں تاکہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں روز مرہ استعمال کی چیزیں مقررہ نرخوں پر فروخت ہو سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پرائس مجسٹریٹس نے 5 مئی سے اب تک مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں اچانک چھاپے مارکر3046 گراں فروشوں کو 11لاکھ روپے کے جرمانے کئے ان میں سے23 کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں جبکہ 648 مارکیٹوں کے اچانک دورے کئے گئے اور676 مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گءِی۔
ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں میں کو ئی رد و بدل دیکھیں تو فورًا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں شکایت درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان بازاروں کو حکومتی پالیسی کے مطابق بنانے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا رہے ہیں۔