پاکستان

بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری بپھر گئے

کراچی ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کراچی… بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری بپھر گئے، کورنگی پانچ نمبر میں سڑک پر ٹائر جلا کر دل کی بھڑاس نکالی۔ دنیا چاند پر پہنچ گئی لیکن کراچی میں گھروں تک بجلی نہ پہنچ سکی۔ سرکار کو شدید گرمی کا خیال ہے نہ رمضان کا۔ چنانچہ شہری جب بے حال ہوئے تو انہیں بھی جلال آ گیا اور کورنگی میں سڑک پر دھمال ڈال دی۔ بجلی کے ستائے شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ پولیس نے سمجھا بجھا کر مظاہرین کو منتشر کیا اور خود سڑک سے رکاوٹیں ہٹائیں۔ بپھرے شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ان کے پاس احتجاج کے سواء کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ کراچی میں لامحدود غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ بجلی کی قلت کے ساتھ ساتھ پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی پوری نہیں ہو پا رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button