سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکال دوں گی اچھی پچ پر کھیلنے کا اب موقع ملا ہے (ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی)
سیالکوٹ ۔1جون 2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
خواجہ آصف کے علاج کیلئے عمران خان نے مجھے میدان میں اتارا ہے
سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکال دونگی، اچھی پچ پر کھیلنے کا اب موقع ملا ہے، پہلی پچ پر بائونسر ہی بائونسر لگتے تھے، این اے 110 سیالکوٹ سے انتخاب لڑوں گی ،عمران خان نے میرے بارے میں خفیہ سروے کروا لیا ہے، اکثریتی عوام نے میرے حق میں رائے دی ہے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرکے موقع پر گفتگو
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے علاج کے لیے مجھے پارٹی چیئرمین عمران خان نے میدان میں اتارا ہے، سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکال دوں گی اچھی پچ پر کھیلنے کا اب موقع ملا ہے پہلی پچ بائونسر ہی بائونسر لگتے تھے این اے 110 سیالکوٹ سے انتخاب لڑوں گی عمران خان نے میرے بارے میں خفیہ سروے کروا لیا ہے اکثریتی عوام نے میرے حق میں رائے دے دی ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ پہلے جس پچ پر کھیلنے کا موقع ملا تھا وہ بھرپور انداز میں اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اب جس پچ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے میدان اب لگے گا 2013میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور چار سالوں تک کفارا ادا کرتی رہی این اے 110میں میں ہی امیدوار ہوں اور میری مقبولیت کے بارے میں عمران خان خفیہ سروے کروا چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو فرنٹ پر آکر پارٹی کی قیادت کرنی چاہیے اس کے بغیر وہ کچھ کر سکیں گے نہ ان کی پارٹی کسی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے گی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اچھا کھیلی ہیں انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے مجھے میدان میں اتارا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف کا بہترین علاج میں ہی کر سکتی ہوں سیالکوٹ کو مجھ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں میں مرد کی حکمرانی ہے اور خواتین کو مساوی مقام نہیں ملتا مگر پاکستان تحریک انصاف میں ایسا نہیں ہے اور عمران خان خود پارٹی میں مرد اور خواتین کو مساوی مقام دیتے ہیں۔