انٹرنیشنل

میں نے عمران خان کو کوئی پیسہ نہیں دیا”(جمائما)

لندن۔1جون 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
جمائما خان کی 5 برس پرانی ٹوئٹ نے بنی گالہ کیس کو مزید الجھا دیا
لندن . جمائما خان کی 5 برس پرانی ٹوئٹ نے بنی گالہ کیس کو مزید الجھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ عمران خان کو بنی گالہ کا گھر خریدنے کیلئے ان کی جانب سے فراہم کی گئی رقم کا بین ریکارڈ انہوں نے حاصل کر لیا ہے۔
وہ جلد ہی اس ریکارڈ کو عمران خان کے حوالے کر دیں گی۔ تاہم اب اس حوالے سے جمائما خان کی 5 برس پرانی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس نے اس تمام معاملے کو مزید الجھا دیا ہے۔ دسمبر 2011 میں جمائما خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو کوئی رقم فراہم نہیں کی۔ اس حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اگر جمائما خان نے عمران خان کسی قسم کی کوئی رقم ادا ہی نہیں کی تھی تو پھر انہوں نے کس رقم کی ادائیگی کا 15 سالہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button