رنگ برنگ

میاں بیوی نے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے سے پہلے اس میں نظر دوڑائی تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ ہوش ہی اڑ گئے

فلوریڈا (نیوز وی او سی) امریکی خاندان نے گرمی بھگانے کیلئے اپنے گھر میں بنے سوئمنگ پول میں نہانے کا پروگرام بنایا اور جب چھلانگ لگانے سے پہلے اس میں نظر دوائی تو یہ دیکھ کر تو ہوش ہی اڑ گئے کہ اس کی تہہ میں ایک 7 سے 8 فٹ کا ”تگڑا“ مگرمچھ تیراکی کے مزے لوٹ رہا تھا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کی ساراسوٹا کاﺅنٹی میں پیش آیا جہاں کی پولیس نے اس مگرمچھ کی تصاویر فیس بک پر اپ کیں۔ فیس بک پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب جنگی جانوروں کے ماہرین نے ایک رسی کے ذریعے مگرمچھ کو باہر نکالنے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آ گیا۔
پولیس نے لکھا ”خوش قسمتی سے، گھر کے مالکان نے صبح کے وقت نہانے سے پہلے اپنے سوئمنگ پول میں نظر دوڑائی تھی۔ ڈپٹی لوری کلارک پہلے افسر تھے جنہوں نے سوئمنگ پول میں مگرمچھ کی اطلاع ملنے پر ردعمل دیا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مگرمچھ پکڑنے والوں کوبھی بلا لیا اور اس کے بعد ’ٹریپر‘ کو بھی بلایا گیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مذکورہ مگرمچھ صحیح سلامت کسی اچھی جگہ پر پہنچا دیا جائے گا۔“
پولیس نے اس واقعے پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا ”ہمیں یہ معلوم ہو اہے کہ مگرمچھ سے متعلق 911 پر موصول ہونے والی پہلی فون کال ایک نوجوان عورت کی تھی جو سوئمنگ پول کی صفائی کر رہی تھی۔ کس نے یہ سوچا ہو گا۔۔۔! اس واقعے کو ایک یاددہانی سمجھیں کہ فلوریڈا میں اس طرح کے جانور بالخصوص مادہ ایسی جگہوں کی تلاش میں ہیں جہاں وہ انڈے دے سکیں۔ لہٰذا پانی والی جگہوں پر احتیاط کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button