ایڈیٹرکاانتخاب

اپوزیشن ارکان کاصدر کی تقریر کے دوران ایوان میں شور شرابا اور نعرے بازی

اسلام آباد: نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے اور صدر ممنون حسین کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے اجلاس کے دوران بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر قائد حزبب اختلاف خورشید شاہ نے اظہار خیال کی اجازت مانگی لیکن اسپیکر نے انہیں بات کرنے کی جازت دینے کے بجائے صدر کو خطاب کی دعوت دی جس پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔
مشترکہ اجلاس سے قبل خورشید شاہ کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدر کے خطاب سے پہلے اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی رہنماؤں کو تقریرکرنے دی جائے تو نہال ہاشمی کے بیان کے معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ واک آؤٹ کر کے صدر کو پرسکون ماحول میں خطاب کا موقع نہیں دیاجائے گا بلکہ خطاب کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button