اے عرب ، اے مسلمانو! تمہارے ضمیر کیوں مردہ ہیں شامی بچے کی للکار جس نے سب کے دل دہلا دیئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اے عرب کے حکمرانو! اے خاموش مسلمان ممالک آخر تم کب تک شام میں یہودونصاریٰ کے قتل عام پر خاموش رہو گے ۔ کیا تم نے اللہ کے سامنے کل بروز قیامت پیش نہیں ہونا ۔ کیا ہمیں دہشتگرد سمجھ کر مارا جارہا ہے ۔ کیا یہ دنیا ہمارے لئے تنگ ہوچکی ہے۔ہمارے خاندانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اے عرب والو کیا تمہارے ضمیر سوچکے ہیں ۔ تم مسلمان کیوں خاموش ہو ۔ یہ ایک شامی بچے کا ویڈیو پیغام ہے جو سوشل میڈیا پر شام کے مسلمانوں اوربچوں کے قتل عام پر اپنے غصے کا اظہار کررہا ہے یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔
اس ویڈیو کے ذریعے اس بچے نے تمام مسلمان حکمرانوں سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے اورکہاہے کہ آخر تمہیں کب تک سمجھ آئے گی جب تمہارے بچے بھی اسی طرح کچلے جائیں گے ۔ آج تم شامی بچوں کے قتل عام پر خاموش ہو تو کل تمہارے بچوں کے قتل عام پر بھی کوئی نہیں بولے گا۔
https://youtu.be/Xk4luFtLgWQ