عمران خان بنی گالہ جائیداد کی دستاویزات اکھٹی کر رہے ہیں جو جلد سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جائیں گی
اسلام آباد ۔31مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان بنی گالہ جائیداد کی دستاویزات اکھٹی کر رہے ہیں جو جلد سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جائیں گی، دستاویزات جمع کروانے کے بعد عمران خان کیخلاف کیس ختم ہو جائے گا: شاہد مسعود
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عمران خان بنی گالہ جائیداد کی دستاویزات اکھٹی کر رہے ہیں جو جلد سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کو عمران خان کیخلاف کیس میں فتح حاصل نہیں ہوگی۔ عمران خان بنی گالہ جائیداد کی دستاویزات اکھٹی کر رہے ہیں جو جلد سپریم کورٹ میں جمع کروا دی جائیں گی اور پھر اس کے بعد ان کیخلاف کیس ختم ہو جائے گا۔ حکمراں جماعت کے رہنما اسی وجہ سے آج کل بوکھلائے ہوئے ہیں اور عدلیہ مخالف بیانات داغ رہے ہیں۔