انٹرنیشنل

اردن میں تعمیراتی مقاصد کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کئے جائیں، انسانی حقوق گروپ کا اسرائیل سے مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔31مئی2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے ایک گروپ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے علاقوں میں حال ہی میں تعمیراتی مقاصد کیلئے جاری کردہ ٹینڈر منسوخ کرے۔اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق تنظیم ’مرکز برائے العدالہ‘ کی جانب سے اسرائیلی لینڈ اتھارٹی، وزیر برائے ہائوسنگ و یہودی آباد کاری موشے کحلون اور اسرائیلی حکومت کے قانونی مشیر کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی اراضی میں تعمیرات کیلئے ’لینڈ مارکیٹنگ‘ ٹینڈر منسوخ کریں۔
اسرائیل کے محکمہ اراضی کی طرف سے 2016ء اور 2017ء کے دوران یہودی کالونیوں جیعات زئیو، معالیہ ادومیم، الفی منشہ، ارئیل، بیتار عیللیت، کرنیہ شومران ارونیت اور دیگر مقامات پر تعمیرات کیلئے بڑی تعداد میں ٹینڈر جاری کیے تھے۔مرکزالعدالہ کے شعبہ اراضی ومنصوبہ کی خاتون مندوب سھاد بشارہ نے ایک بیان میں بتایا کہ تنظیم کی طرف سے اسرائیل کے لینڈ تھارٹی کے حکام کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی ملکیت قرار دیئے گئے علاقوں میں لینڈ مارکیٹنگ کیلئے جاری کردہ ٹینڈر منسوخ کریں کیونکہ غرب اردن میں جن علاقوں میں تعمیرات کیلئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں وہ متنازع علاقے قرار دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button