ایڈیٹرکاانتخاب

راحیل شریف سعودی حکومت کی اجازت کے بنا پاکستان واپس نہیں آسکتے: نصرت جاوید

اسلام آباد۔31مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد ۔ نصرت جاوید نے دعوی کیا ہے کہ راحیل شریف سعودی حکومت کی اجازت کے بنا پاکستان واپس نہیں آسکتے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی نصرت جاوید کی جانب سے راحیل شریف اور سعودی اسلامی اتحادی فوج کے راہیں جدا ہونے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے سپہ سالار راحیل شریف اپنی مرضی سے پاکستان واپس نہیں آسکتے۔
راحیل شریف سعودی حکومت کی رضامندی کے بنا پاکستان واپس نہیں لوٹ سکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کا عہدہ چھوڑ کر پاکستان واپس لوٹنے پر غور کر رہے ہیں۔ راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کے معاملے میں امریکا کی مداخلت پر خوش دکھائی نہیں دیتے۔ تاہم راحیل شریف کی جانب سے اس حوالے سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button