انٹرنیشنل
روسی فوج کی شامی شہر پالمیرا میں داعش ٹھکانوں پر بمباری
ماسکو ۔31مئی2017ء
(ماجد صدیقی نیوز وائس آف کینیڈا)
روسی فوج کی شامی شہر پالمیرا میں داعش ٹھکانوں پر بمباری
بحیرہ روم سے آبدوزوں اور جنگی طیاروں نے چار کروز میزائل داغے،روسی فوج
ماسکو۔ روسی فوج نے شامی شہر پالمیرا کے نواح میں واقع انتہا پسند گروہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے کہاکہ بحیرہ روم سے آبدوزوں اور جنگی طیاروں نے چار کروز میزائل داغے، جن سے داعش کے اسلحے کے ذخیروں اور اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ماسکو حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی سے قبل امریکا، ترکی اور اسرائیل کو خبردار کر دیا گیا تھا۔ شامی صدر بشار الاسد کے حلیف ملک روس کی فضائیہ شام میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔