انٹرنیشنل

کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کاربم دھماکے میں19 افراد ہلاک اور319 سے زائد زخمی –

کابل پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد کا کہنا ہے کہ چونکہ علاقے میں اور بھی کئی غیر ملکی سفارت خانے، دفاتر اور اہم مقامات واقع ہیں لہٰذا فوری طور پر یہ بتایا مشکل ہے کہ دھماکے کا اصل ٹارگٹ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ پاس واقعہ بھارتی سفارت خانے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ دھماکا جس مقام پر کیا گیا وہ کابل کا انتہائی اہم علاقہ ہے اور یہاں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاوہ صدارتی محل بھی واقع ہے۔ یہ شہر کا وسطی علاقہ شمار ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button