جےآئی ٹی کی سماعت کے دوران حسین نواز کا شوگر لیول کم ہوجانے کی وجہ سے فوری طبی امداد دی گئی۔
جےآئی ٹی کی سماعت طویل،ایمبولینس طلب،ایمبولینس معمول کےمطابق بھیجی۔ڈاکٹرجاویداکرم
پیشی کے دوران حسین نواز کا شوگر لیول کم ہو گیا، فوری طبی امداد دی گئی۔ میڈیا رپورٹس
اسلام آباد. ۔30مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاناماکیس کی انکوائری کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازآج پھرجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں،تاہم جے آئی ٹی کی سماعت طویل ہونے کے باعث ڈاکٹر اورایمبولینس طلب کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع انتظامیہ کاکہناہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولینس جےآئی ٹی کےسربراہ کےحکم پراندربھجوائی گئی ہے۔
جبکہ سربراہ پمزپروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم کا کہناہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولینس معمول کے مطابق بھیجی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران حسین نواز کا شوگر لیول کم ہوگیا جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ میڈیا کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولینس کو اسی مقصد کے لیے طلب کیا گیا۔واضح رہے جے آئی ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے تحت حیسن نوازکو انکوائری کیلئے آج گیارہ بجے جوڈیشل اکیڈمی بلایاگیاتھا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ