بزنس

پنجاب میں انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس لگایا جانے کا امکان

لاہور ۔30مئی2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
لاہور پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کیا جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر پر عائد مختلف ٹیکسوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم وفاقی حکومت کے برعکس پنجاب حکومت انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے بجٹ میں ممکنہ طور پر انٹرنیٹ پر 19 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردے گی۔ اس ٹیکس کے عائد کیے جانے کے بعد انٹرنیٹ کنکشنز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی اںٹرنیٹ صارفین سے 14 فیصد ایڈوانس اںٹرنیٹ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ اور اب سیلز ٹیکس بھی عائد کرنے کی تیاریاں کیا جا رہی ہیں۔ اس ٹیکس کے باعث پنجاب میں ملک بھر کے 56 فیصد انٹرنیٹ صارفین کی جیبوں پر بھاری بوجھ پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button