انٹرنیشنل

ترک اسکالر شپ پروگرام کے تحت ہر سال دنیا بھر کے 5 ہزار طالبعلم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں

انقرہ۔30مئی2017ء)
بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بیرون ملک مقیم ترکوں سمیت مختلف ممالک کے 5ہزار طالبعلم ہر سال ترکی اسکالرشپ پروگرام سے استفادہ کرتے ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی طالب علموں کو ترکی میں سرکاری وظیفے کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے والا ترکی اسکالرشپ پروگرام ترکی کو دنیا بھر میں تعلیم کا مرکز بنانے کا ہدف رکھتا ہے ۔
ترکی میں اس وقت16 ہزار کے قریب طالب علم اکیڈمک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ترک ڈائر یکٹریٹ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ہر برس کئی ملکوں سے ہزاروں طالب علموں کو تعلیم کے امکانات فراہم کرنے والے اسکالرشپس میں2011 ء میں 8 ہزار طالب علموں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جبکہ 2015 ء میں یہ تعداد 94 ہزار تک جا پہنچی ۔غیر ملکی طالب علم سال کے مختلف معینہ دورانیہ میں بذریعہ انٹر نیٹ درخواست جمع کر اسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button