شمالی کوریا کا تمام دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

پیانگ پانگ (نیوز وی او سی) شمالی کوریا نے مزید پابندیوں کی تمام دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر بریفنگ دی گئی۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔ساڑھے چار سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا یہ میزائل شمالی کوریا کے شہر ونسان کے قریب سے داغا گیا۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی کو میزائل تجربے سے آگاہ کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے ہنگامی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کم فاصلے تک مار کرنے والا میزائل فائر کیے جانے کے 6منٹ بعد جاپانی سمندر میں گر کیا۔