قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی خطرناک ہے: رپورٹ

دوحہ(نیوز وی او سی آن لائن) قطر کے ساتھ پیدا تازہ کشیدگی کے بعد قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی پر نئے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اےک رپورٹ میں خبردار کیا گےا ہے کہ قطر میں قائم امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی خطرناک ہے۔ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی دوحہ کو دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسیاں برقرار رکھنے پر اطمینان دلانے کے مترادف ہے۔امریکی جریدے نے حکومت کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے متنازع حلیف قطر سے دوستی میں احتیاط سے کام لے کیونکہ قطر کی پالیسی ایک ہی وقت میں دوست اور دشمن دونوں کے ساتھ ہے۔ دوحہ ایک طرف دہشت گردوں سے دوستی رکھے ہوئے ہے اور دوسری طرف وہ مغرب کے ساتھ بھی کھڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی دوحہ کو دہشت گردی کی حمایت جاری رکھنے کی ترغیب دینے کے مترادف ہے۔